ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی :نمو برگیڈ کا اعلانیہ چھوت چھات منانا دستور مخالف : گرفتار کرنے دلت کمیٹی کی مانگ

اُڈپی :نمو برگیڈ کا اعلانیہ چھوت چھات منانا دستور مخالف : گرفتار کرنے دلت کمیٹی کی مانگ

Fri, 21 Oct 2016 20:26:14    S.O. News Service

اُڈپی  :20/اکتوبر(ایس او نیوز) دلتوں کی جدوجہد کی بے عزتی کرنے اور دلت جس راہ سے گزرے ہیں اس راستےکو پاک کرنے کا اعلان کرنے والے اور متحدہ اور اعلانیہ طورپر چھوت چھات منانے کےلئے آگے بڑھنے والے شرپسندوں کے خلاف کیس داخل کرتےہوئے اُنہیں فوری گرفتار کرنے کی مانگ کرتے ہوئے  دلت دمنیتر سوابھیمان ہوراٹا سمیتی اُڈپی ضلع  نے جمعرات کو ضلع ایس پی کے ٹی بال کرشنا سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیاہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ 4 اکتوبر سے 9اکتوبر تک کمیٹی کی طرف سے ’’چلو اُڈپی ‘‘سوابھیمانی جاتھا کو برداشت نہ کرتے ہوئے یوا برگیڈ کے بانی چکرورتی سولی بیلے  نے اعلانیہ طور پر کہا تھا کہ’’ دلتوں کی جدوجہد سے اُڈپی ملِین  (گندی )ہوگئی ہے اس لئے اس کو پاک کرنے کی ضرورت ہے ‘‘  اس طرح کہہ کر انہوں نے نے متحدہ طورپر چھوت چھات کو باقی رکھنے کی کوشش کی ہے، یہ ایک دستور مخالف رویہ ہے ، انسداد ِپسماندہ ذات، طبقات مظلوم قانون کے مطابق جرم ہے۔ 

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ تفریقی کھانے کو لے کر دلت مٹھ کو آتے ہیں تو اُپواس (روزہ ) رکھنے کی پیجاور مٹھ سوامی جی نے بیان دیتے ہوئے اپنے  خود ساختہ نظریہ کی حفاظت کی ہے ، اس کے علاوہ بسویشور کے وچناس کی غلط تشریح کرتے ہوئے بسویشور اور ان کے مقلدین کی بے عزتی کی ہے۔آگے کہا گیا ہے کہ  دلت جس راہ سے گزرے ہیں اس راستے کو پاک کرنے کے لئے ’’کنک کی راہ ‘‘ نامی پروگرام منعقد کرتے ہوئے کنک داس کی بےعزتی کی جارہی ہے، اس کی کڑی مذمت کرتے ہوئے اسی دن دلت سوابھیمان راہ کا اہتمام کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

شری رام سینا کے ریاستی لیڈر پرمود متالک ، وی ایچ پی ضلعی صدر ولاس نایک، بجرنگ دل ضلعی صدر دینیش مینڈن ، سابق رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ نے سوابھیمان راہ پروگرام کو اُڈپی میں داخل ہونے نہیں دینے اور انہیں لوٹنے کی اجازت نہیں دینے کی بات کہتے ہوئے پورے دلتوں اور مظلوم طبقات کو جان کی دھمکی دی ہے، اسی لئے ان سب کے خلاف دستور مخالف ، دیش دروہی، پسماندہ ذات ، طبقات انسداد قانون اور جان کی دھمکی دئیے جانے کے الزام کے تحت کیس داخل کرکے گرفتارکرنے اور کمیٹی کی طرف سے اُڈپی میں منعقد کئے جانے والے دلتوں کے پروگرام کو مناسب پولس بندوبست دینے کی شکایت میں مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر شیام راج بھرتی ، سندر ماسٹر، جی راج شیکھر، پروفیسر فنی راج ، ایس ایس پرساد، وشوناتھ پیتری ، جئین ملپے ، عزیز ادیاور وغیرہ موجود تھے۔

نموبرگیڈ کومنظوری ، سوابھیمان کو نہیں : 23اکتوبر کو نمو برگیڈ کی طرف سے منعقد ہونے والے ’’کنک نڈے ‘‘ پروگرام کو منظوری دی گئی ہے، قانونی نظام کو دھیان میں رکھتے ہوئے دلتوں کے سوابھیمان نڈے کو منظوری نہیں دئیے جانے کی اُڈپی ضلع پولس ایس پی کے ٹی بال کرشنا نے جانکاری دی ۔

کنک نڈے کے لئے منظوری دی جاچکی ہے ، نموبرگیڈ والے سنسکرت کالج سرکل کے  کنک داس روڈ سے رتھ روڈ تک صفائی مہم چلائیں گے ، اس کے بعد انکاپروگرام مٹھ کے صحن میں ہوگا، اس کے علاوہ کہیں دوسری جگہ ریلی کرنے کی انہیں اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ایک ہی دن دو پروگراموں کے انعقاد سے قانونی نظام میں خلل ہونے کی وجہ سے دلت کمیٹی کو اس دن کے لئے اجازت نہیں دی گئی ہے، اس کے بدلے اگر کسی دن وہ پروگرام کرنے کی اجازت چاہیں توموقع دینے کی بات  منتظمین کواطلاع دینے کی بات کہی۔ 23تاریخ کے پروگرام کو دیکھتے ہوئے شہر میں پولس کا زبردست بندوبست کیا گیا ہے ۔ 5کے ایس آرپی اور 10ڈی اے  آر کے دستہ، تین ڈی وائی ایس پی ، پولس انسپکٹر ، سب انسپکٹر اور عملہ سمیت 100ہوم گارڈ کو تعینات کئے جانے کی جانکاری دی ۔


Share: